سرکاری معاملات میں عوام کوگھسیٹناکہاں کی سیاست ہے‘چندوزراکی وجہ سے وفاق کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے‘چھوٹے صوبے کیخلاف پالیسیوں کے باعث سندھ میں (ن) لیگ کانام نہیں‘ حیدر آباد پی پی پی کا قلعہ ہے

پیپلزپارٹی کی رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 19 نومبر 2016 12:02

سرکاری معاملات میں عوام کوگھسیٹناکہاں کی سیاست ہے‘چندوزراکی وجہ سے ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کی رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ سرکاری معاملات میں عوام کوگھسیٹناکہاں کی سیاست ہے‘چندوزراکی وجہ سے وفاق کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔چھوٹے صوبے کیخلاف پالیسیوں کے باعث سندھ میں (ن) لیگ کانام نہیں۔ گزشتہ روز میڈیاسے بات چیت میں مولابخش چانڈیونے کہاکہ چندوزراکی وجہ سے وفاق کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

چھوٹے صوبے کیخلاف پالیسیوں کے باعث سندھ میں (ن) لیگ کانام نہیں۔مولابخش نے کہاکہ حیسکوکی زیادتی کے باعث شہری2دن سے پانی سے محروم ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وزیروں کی سندھ دشمن پالیسی کی سخت مذمت کرتاہوںمولابخش چانڈیوکاکہناتھاکہ حیدرآبادپی پی پی کاقلعہ ہے،وفاقی حکومت شہریوں پرظلم کررہی ہے۔ مولابخش نے تجویز دی کہ وزیربجلی کووفاقی وصوبائی اداروں کے معاملات بیٹھ کرحل کر انے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :