Live Updates

پی ٹی آئی کے سینئر قانون دان حامد خان نے اپنی جگہ نعیم بخاری کو وکیل تجویز کردیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 12:02

پی ٹی آئی کے سینئر قانون دان حامد خان نے اپنی جگہ نعیم بخاری کو وکیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قانون دان حامد خان نے اپنی جگہ نعیم بخاری کو وکیل تجویز کردیا ہے۔ کہتے ہیں نعیم بخاری نے ان کے ساتھ مل کر کیس کی تیاری کی ہے۔حامد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس طرح میڈیا پر مجھ سے متعلق باتیں کی گئیں وہ بدتمیزی کے مترادف ہے۔ جس طرح میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے وہ پیشہ ورانہ انداز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالت میں بطور وکیل کیس لڑتا ہوں ،خود پر ایسی تنقید برداشت نہیں کرسکتا۔ پانامہ کیس کے حوالے سے جتنے شواہد تھے وہ سپریم کورٹ میں دے چکے، اب دوسروں کی باری ہے۔حامد خان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ نعیم بخاری سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی آئندہ پیروی کریں، تاہم انہوں نے کیس میں اپنی جگہ نعیم بخاری کو وکیل تجویز کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نعیم بخاری نے میرے ساتھ مل کر کیس کی تیاری کی ہے تاہم بابر اعوان کیس کی پیروی کریں گے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات