وفاقی وزارت تعلیم نے بڑھتی دہشتگردی کے پیش نظر ملک بھر میں طلبہ کو فوجی تربیت دینے کا فیصلہ

این سی سی کو دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بنایا جائے گا

ہفتہ 19 نومبر 2016 12:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) وفاقی وزارت تعلیم نے بڑھتی دہشتگردی کے پیش نظر ملک بھر میں طلبہ کو فوجی تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے،این سی سی کو دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ بڑھتی دہشتگردی کے سبب این سی سی کو دوبارہ تعلیمی نظام کاحصہ بنایا جائے، این سی سی ماضی میں تعلیم کا بنیادی حصہ سمجھا جاتا تھا، این سی سی طلبہ کی جسمانی نشوونما میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔

وفاقی وزارت تعلیم نے نیشنل کیڈٹ کور کو فعال کرنے کا فیصلہ سینیٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی کی تجویز پر کیا ہے جبکہ وفاقی وزار ت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں این سی سی کی تربیت دوبارہ شروع کرنے تمام صوبائی حکومتوں کو عمل درآمد کے لئے خط لکھ دیا ہے

متعلقہ عنوان :