اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن،4 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:52

اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن،4 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) پولیس اور رینجرز نے اسلام آباد کے علاقے تھانہ آبپارہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا ہے سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پولیس اور رینجرز نے اسلام آباد کے علاقے تھانہ آبپارہ کی حدود میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران تھانہ آبپارہ کی حدود میں 80 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 150 افراد کے کوائف چیک کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے تمام گرفتار افراد کو تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :