ہمارا کیس ٹھوس ،عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے، شاہ محمود قریشی

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:52

ہمارا کیس ٹھوس ،عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے، شاہ محمود قریشی
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں ہمارا موقف وہی ہے جو پہلے دن سے ہے ہمارا کیس ٹھوس ہے سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ کیس میں ہمارا موقف ٹھوس ہے ابھی تو مقدمے کی ابتداء ہے عدالت سے انصاف کی توقع ہے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے قطری شہزادے کا خط سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا جس پر پوری قوم مسکرائی ، خطسے واضح ہو گیا ہے کہ اصل کیس کیا ہے مقدمے پر ہمارا موقف وہی ہے جو پہلے دن سے ہے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :