چارسدہ،2 گروپوں میں تصادم،2 افراد جاں بحق،3 زخمی

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:48

چارسدہ،2 گروپوں میں تصادم،2 افراد جاں بحق،3 زخمی
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) چارسدہ کے علاقے گل آباد میں دو مخالف گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز چارسدہ کے علاقے گل آباد میں دو گروپوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہو گئی تلخ کلامی بڑھ کر مسلح تصادم میں بدل گئی مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس پرمقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو چارسدہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی جا رہی ہے جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :