دبئی:آرٹی اے نے 100اے سی بس شیلٹر تعمیر کر دیے

ہفتہ 19 نومبر 2016 09:54

دبئی:آرٹی اے نے 100اے سی بس شیلٹر تعمیر کر دیے

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19نومبر 2016 ): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے ترجما ن کا کہناہے کہ انہوں نے قلیل مدت میں 100بس سٹاپوں پر سمارٹ کیبن اور اے سی نصب کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے حکام کا کہناہے کہ وہ بہت جلد دبئی کے تمام اہم بس سٹاپوں پر اے سی اور سمارٹ کیبن نصب کر دیں گے ۔ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس کے لیے ہم نئے سے نئے منصوبوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں ۔ شہریوں کی تعدا د پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف آرہی ہے ۔ اسکے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے ۔