ریاض:شوہر کو قتل کرنے والی سعودی خاتون کا سر قلم

ہفتہ 19 نومبر 2016 09:34

ریاض:شوہر کو قتل کرنے والی سعودی خاتون کا سر قلم

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19نومبر 2016 ): سعودی عرب میں شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں خاتون کا سر قلم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مکہ کی رہائشی خاتون پر الزام تھا کہ اس نے اپنے شوہر کو نیند کی حالت میں گولی مار کر ہلاک کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا جہاں خاتون نے اعتراف کیا کہ جب سوئے ہوئے شوہر پر گولی چلا دی جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ عدالت نے ملزمہ پر شرعی حد قصاص جاری کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے خاتون کا سر قلم کر دیا گیا۔