ریا ض: خواتین سے دست درازی کرنے کے واقعات میں اضافہ

ہفتہ 19 نومبر 2016 09:34

ریا ض: خواتین سے دست درازی کرنے کے واقعات میں اضافہ

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19نومبر 2016 ): سعودی مقامی اخبار کے مطابق سعودی خواتین کو چھیڑنے اور دست درازی کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔اخبار کے مطابق حالنکہ سعودی مذہبی پولیس اور خفیہ ٹیمیں گشت کرتی رہتی ہیں لیکن پھر بھی متعدد واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔سعودی اخبار کے مطابق ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ بے روزگاری اس کی ایک وجہ ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ سعودی شہری یہ سمجھتے ہیں سعودی خواتین کا کوئی بھی کام نہیں باہر ملازمت کرنے کا جس کی وجہ سے شہری اگر کسی خاتون کو دیکھتے ہیں اور اپنا رد عمل دیتے ہیں۔2013میں مذہبی شدت پسندوں نے نوجوانوں سے کہا تھا کہ کوئی بھی خاتون کیشئیر نظر آئے تو اس کو تنگ کریں تا کہ وہ نوکری چھوڑ کر گھر بیٹھنے پر مجبور ہو جائے ۔ خواتین کو آن لائن ڈرائیوروں کی وجہ سے بھی چھیڑنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ معاشرتی ماہر طلال الہندی کا کہناہے کہ ایسا کرنے والے فرد کو 500,000ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔