دبئی: اپنے دوست کو پانی میں ڈبونے والے سیاح کو دس سال قید کی سزا

ہفتہ 19 نومبر 2016 09:34

دبئی: اپنے دوست کو پانی میں ڈبونے والے سیاح کو دس سال قید کی سزا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19نومبر 2016 ): دبئی کریمنل کورٹ نے کینیا سے تعلق رکھنے والے سیاح کو دبئی میں رہائش پذیر اپنے دوست کو زبر دستی پانی میں ڈبو کر مارنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیاکے شہری نے اپنے دوست کو دبئی کے ساحل پر نہاتے ہوئے زبردستی اور جان بوجھ کر پانی میں ڈوبو دیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دبئی کے ساحل کے پاس کسی شخص کی لاش ملی ہے ۔

دبئی پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی ملزم کو گرفتار کر لیاتھا ۔ ملزم نے عدالت میں اپنے دوست کا جان بوجھ کر ڈوبنے سے انکار کیاہے اور اسکا کہناتھا کہ اسنے جان بوجھ کر نہیں ڈبویا بلکہ اسکا دوست خود ہی ڈوباہے ۔ عدالت نے دو ملزمان بے قصور ہونے پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا ۔ ملزم کے پاس پندرہ دن میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق ہے ۔