رائے ونڈ ،ڈاکوئوں نے ات مچا دی ،درجنوں شہری لاکھوں روپے نقدی ، موبائل فونز اور طلائی زیورات سے محروم

جمعہ 18 نومبر 2016 15:01

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2016ء) ڈاکوئوں نے شہر میں ات مچا دی ،درجنوں شہری لاکھوں روپے نقدی ، موبائل فونز اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے شہر میں 3موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں کے گروہ نے درجنوں افراد کو لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز اور طلائی زیورات سے محروم کر رکھا ہے مذکورہ گروہ دن دیہاڑے شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں کررہے ہیں پولیس بے بس نظر آرہی ہے ۔مقامی حلقوں میں مذکورہ ڈاکوئوں کے خوف سے شہری عدم تحفظ کی فضاء قائم ہے ۔

متعلقہ عنوان :