Live Updates

ؒٓؒٓؒٓؒٓؒٓلاہور،تاجر طبقہ ملکی تعمیر وترقی وخوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے حاجی بشارت علی

جمعہ 18 نومبر 2016 14:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2016ء) چئیرمین کاہنہ ،معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی نے انجمن تاجران کے عہدیداران،وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ،کونسلرز محمد سجاد ،ذولفقار قریشی،عرفان شاہ،سیاسی ، سماجی رہنما آصف رحمانی اور تاجر رہنمائوں کے وفد سے شہری مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں‘ ہڑتالوں یا احتجاجی مظاہروں سے مسائل حل نہیں ہوتے کیونکہ کوئی حکومت ٹیکسز کے بغیر نہیں چل سکتی ‘ اس لئے میری تاجر طبقے سے اپیل ہے کہ اپنا ٹیکس بروقت ادا کریں تاکہ ملک کی تعمیروترقی کیلئے شارٹ اور لونگ ٹائم کے منصوبے بنائے جا سکیں۔

تاجر طبقہ ملکی تعمیر وترقی وخوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے حکومت موثر اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تاجر رہنمائوں کو شہر کی مختلف کمیٹیوں میں لایا جا رہا ہے تاکہ ضلعی حکومت اور تاجروں میں ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔ چئیرمین کاہنہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام اور بدامنی پید ا کرکے پاکستان کی دفاعی اور معیشت کی طاقت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ۔

پاکستان میں ہمیشہ مفاداتی سیاست اور لوٹ کھسوت نے ہمارے اچھے قومی امیج کو نہ صرف نقصان پہنچایا ہے بلکہ ترقی کو منجمند کیا ہے۔ ملک دشمن عناصر ہمارے اتحاد میں دراڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ تمام ملکی اداروں کو سیاست سے پاک اور مضبوط ہونا چاہیے صرف اور صرف قومی مفاد سامنے رکھنا چاہیے۔ معیشت کی مضبوطی کیلئے انرجی کے متبادل منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے حکومت کو سرعت سے آگے بڑھنا چاہیے۔ انجمن تاجران کے سرپرست اسحاق نے کہا کہ ہم مشکور ہیںوزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،رانا مبشر اقبال کے جنہوں نے ایک عظیم تحفہ کاہنہ مارکیٹ بنوائی جس میں ہم اپنا کاروبار احسن اور منظم طریقے سے چلا سکیں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :