دبئی میں دسمبر سے ٹیکسیوں میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی جائے گی

جمعہ 18 نومبر 2016 12:49

د بئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) دبئی میںرواں سال دسمبر تک آر ٹی اے کی تمام ٹیکسیوں میں مسافروں کی سہولت کے لئے وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی تمام ٹیکسیوں میں ایل سی ڈی اور وائی فائی ڈیوائس نصب کرنا شروع کر دی ہیں۔جس کے بعد مسافر ٹیکسی میں سوارہونے سے قبل کرائے کے بارے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیکسی میں نصب نئی ایل سی ڈی سکرین ٹچ سسٹم کے تحت چلے گی جس میں دبئی کے مختلف مقامات کے نقشے بھی دیکھیں جا سکیں گے۔آر ٹی اے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکسیوں میں سکرینیں نصب کرنا دبئی کو سمارٹ سٹی بنانے کی طرف اہم اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :