30 ہزار کھلونا کاروں کے مالک کی خفیہ کلیکشن اس کے مرنے کے بعد دنیا کے سامنے آئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 نومبر 2016 23:30

30 ہزار کھلونا کاروں کے مالک کی خفیہ  کلیکشن اس کے مرنے کے بعد  دنیا کے ..

ڈینس اریکسن جب پچھلے سال فوت ہوا تو اس کا اثاثہ ایک ہی مکان تھا۔اس کا کوئی وارث نہیں تو اس نے وصیت کی کہ اس کا مکان اور اس میں موجود اشیاء لیک ویل ، منیسوٹا کے چرچ کو دے دی جائیں لیکن جب اس کے مرنے کے بعد اس کے مکان کو کھولا گیا تو سب حیران رہ گئے۔اس کے مکان میں تقریباً ہر جگہ پر کھلونا کاریں، بائیک، ٹرک اور سائیکلیں بھری پڑتی تھیں ۔

اس سب کی مجموعی تعداد 30 ہزار تھی۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے کھلونوں کے ذخیروں میں سے ایک ذخیرہ تھا۔
چرچ کی چیف فنانشل آفیسر، لیزا لنڈسٹروم، کا کہنا ہے کہ جب وہ گھر میں داخل ہوئی تو ہر جگہ فرش سے چھت تک کھلونا کاریں تھیں۔اس نے بتایا کہ وہ مبالغہ نہیں کر رہی مگر گھر میں داخل ہوتے ہی دہلیز ، لیونگ روم، بیڈ روم حتی کہ اس دو منزلہ مکان کے باتھ روم بھی کھلونوں سے بھرے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کھلونا کاروں میں انگلی کی نوک سے لیکر دوفٹ تک کے سائز کی کاریں تھیں۔بہت سی کاریں ہاتھ کی بنائی شیشے کی الماریوں کے پیچھے تھیں مگر بہت سی کارپٹ اور شیلف پر ایک دوسرے کے اوپر رکھیں تھیں۔
ڈینس کے کاغذات سے پتا چلتا ہے کہ اس نے 9 سال کی عمر سے کاریں جمع کرنا شروع کیں اور مرنے تک یعنی 60 سال کی عمر تک کاریں جمع کرتا رہا۔
لیزا کا کہناہے کہ کھلونوں کے اس ذخیرے کی قیمت لاکھوں ڈالر میں ہوگی۔

اس نے مزید بتایا کہ ان تمام کھلونوں کو فروخت کر کے حاصل ہونے والی رقم سے چرچ میں نوجوانوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
2014 میں آٹو لاگ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا میں کھلونا کاروںکا سب سے بڑا ذخیرہ لبنان کے کار ریسر بلی کرم کے پاس ہے، اس کے ذخیرے میں 30 ہزار سے زیادہ ماڈلز ہیں۔
55سالہ امریکی شہر بروس پاسکل کے ذخیرے میں3ہزار 5سو کاریں ہیں۔ ان میں سے 175 پروٹو ٹائپ کاریں تو کبھی عوام کے سامنے ہی نہیں آئیں۔ ایسٹ کوسٹ سے تعلق رکھنے والے بروس کو پہلی کار 7 سال کی عمر میں ملی تھی۔اس وقت بروس کے ذخیرے کی مالیت ایک ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔بروس کی خواہش ہے کہ وہ کاروں کا ایک میوزیم بنائے۔

30 ہزار کھلونا کاروں کے مالک کی خفیہ  کلیکشن اس کے مرنے کے بعد  دنیا کے ..

متعلقہ عنوان :