انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںاضافے کارحجان

جمعرات 17 نومبر 2016 23:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںاضافے کارحجان برقرار ہے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدرگھٹ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں3پیسے کااضافہ ریکارکیا گیاجس سے ڈالرکی قیمت فروخت104.83روپے سے بڑھ کر104.86روپے پرجاپہنچی تاہم20پیسے کی نمایاںکمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید106.40روپے سے گھٹ کر106.20روپے اورقیمت فروخت106.60روپے سے گھٹ کر106.40روپے پرآگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں50پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت فروخت115.50روپے سے کم ہوکر115روپے پرآگئی اسی طرح30پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت فروخت133.50روپے سے گھٹ کر133.20روپے ہوگئی ۔