سونے کی قیمت میں اضافہ

جمعرات 17 نومبر 2016 23:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں جمعرات کے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکے اضافے سے فی اونس سے کی قیمت1230ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار100روپے سے بڑھ51ہزار200روپے پرجاپہنچی اسی طرح85روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار885روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی قیمت750روپے پربدستوربرقراررہی۔