طارق فاطمی کے داماد سید شان الحق کو گزری قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کے داماد سید شان الحق کو گزری قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم تعلیم کے شعبہ سے وابستہ تھے انہیں بیماری کے باعث چند روز قبل مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جمعرات کی صبح انتقال کر گئے۔