کامونکے، میونسپل کمیٹی کی 10 مخصوص نشستوں پر انتخابات ایم پی اے چوہدری اخترعلی گروپ نے میدان مار لیا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:08

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء)میونسپل کمیٹی کی 10 مخصوص نشستوں پر انتخابات ایم پی اے چوہدری اخترعلی گروپ نے میدان مار لیا،دولیڈیز کے ووٹ برابر آنے پر فیصلہ ٹاس پر ہوگا،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کامونکے کی 10 مخصوص نشستوں پر گزشتہ روز انتخابات منعقد ہوئے پولنگ اسٹیشن ٹائون ہال کامونکے میں بنایاگیارزلٹ کے مطابق ن لیگی امیدوار برائے لیبر کونسلر رانا تصویراشرف 13 میاں افتخاراحمد 12 ،لیڈیز کی خالدہ پروین عرف رانی 7 ،صابرہ عابدی 6 ،آسیہ افضل 7ووٹ حاصل کرکے کامیاب جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار شگفتہ نازلی 1 ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی شگفتہ ناز 2 ،رخشندہ جبیں 5 ووٹ حاصل کرسکیں ،ن لیگی شہناز بیگم اور آزا درضیہ بی بی کے ووٹ برابر آنے پر فیصلہ ٹاسک پر چھوڑ دیاگیا،اقلیتی نشست پر ن لیگ کے ایوب مسیح 15 ،آفتاب عالم 11ووٹ حاصل کرکے کامیاب جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار عدیل لیاقت 10 ،پی ٹی آئی کے وارث مسیح ،آزاد اللہ دتہ اور شازیہ بی بی کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکی ،اسی طرح یوتھ کے لئے ن لیگ کے محمد حمزہ 26 ووٹ حاصل کرکے کامیاب جبکہ مدمقابل جبران خالد 10 ووٹ حاصل کرسکے اس طرح مجموعی طور پر ایم پی اے چوہدری اخترعلی اور امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چوہدری سجاداحمدخاں گروپ نے میدان مار لیا۔