اے این ایف نے بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبا و طالبات کو ہیروئن فراہم کرنیوالے ملزم کو حراست میں لے لیا، 1پائوہیروئن برآمد

4دیگر کاروائیوں میں6ارب 90لاکھ مالیت کی 6.29ٹن منشیات برآمد، 2خواتین سمیت6ملزمان کو گرفتارکر لیا

جمعرات 17 نومبر 2016 22:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبا و طالبات کو ہیروئن فراہم کرنے والے ملزم کو حراست میں لے کر 1پائوہیروئن برآمدکرنے کے ساتھ4دیگر کاروائیوں میں6ارب 90لاکھ روپے مالیت کی 6.29ٹن منشیات برآمد کر کے 2خواتین سمیت6ملزمان کو گرفتارکر لیابرآمد کردہ منشیات میں 6.29ٹن چرس ، 1.8کلوگرام ہیروئن اور4.2کلوگرام آئس شامل ہے اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کاروائی کے دوران ضلع کلہ عبداللہ سے 6.291 ٹن چرس برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق، یہ منشیات تحصیل گلستان کے علاقے کلی ڈولونگی کے مقام پر پہاڑی سلسلہ میں چھپائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ضبط شدہ منشیات پلاسٹک کے 142تھیلوں میںبند کی گئی تھی ابتدائی اطلاعات کے مطابق منشیات کی یہ کھیپ کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی جو بعد ازاں کسی نامعلوم مقام پر اسمگل کی جانی تھی، اے این ایف راولپنڈی نے ،شمس آبادبس اسٹاپ مری روڈسے مقامی منشیات فروش سید علی الیاس سکنہ راولپنڈی کو گرفتار کر کے 250 گرام ہیروئن برآمد کر لی اے این ایف ذرائع کے مطابق ملزم بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبا وطالبات کو منشیات فراہم کرنے کے دھندے میں ملوث تھااے این ایف لاہورنے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پرسری لنکن ائیرلائن کی پرواز نمبریو ایل 186 سے سری لنکاجانے والے محمد عظیم اور اس کی بیوی رفعت سے 200 گرام ہیروئن برآمد کر لی،دوسری کاروائی میں وزیر آباد روڈ سیالکوٹ پر1 کار سے 1.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے کار سوار علی اصغر سکنہ جہلم کو گرفتار کرلیااے این ایف کراچی نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں پی آئی اے کی پرواز نمبرپی کے 731 سے جدہ جانے والے ملک محمد اکرم اوراسکی خاتون ساتھی غلام فضاساکنان سرگودھاسے 4.2 کلو گرام آئس برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :