چشتیاں کی دس مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کا دو سرا مرحلہ مکمل

چشتیاں کی دس مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کا دو سرا مرحلہ مکمل

چشتیاں۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)چشتیاں میں میونسپل کمیٹی کی دس مخصوص نشستوں کیلئے ٹی ایم اے تحصیل کونسلر ہال میں الیکشن کا دو سرا مرحلہ مکمل ہوا ۔ ورکر کی دوسیٹوں پر مسلم لیگ ن کے دو امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پولنگ صبح 9بجے شروع ہوئی ۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھو ، ڈی ایس پی چشتیاں شمس الدین خان اور ایس ایچ او سٹی محمدافضل بابر کی قیادت میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

ٹی ایم اے چشتیاں میں تمام ملازمین کو چھٹی دے دی گئی اور بلدیہ روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ۔ کونسلروں اور دیگر لوگوں کو واک تھروگیٹس سے گزارہ گیا ۔انتظامات کی چیکنگ کیلئے ڈی پی او بہاولنگر لیاقت علی ملک نے بھی چشتیاں کا دورہ کیا ۔ پریذائیڈنگ آفیسر پروفیسر یاسرحمید نے غیر سرکاری نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کی پانچ سیٹوں پر مسلم لیگ ن کی چھ خواتین رابعہ بصری ،فرزانہ رفیق، بشریٰ بی بی ، رابعہ مسعود کھچی ، سلمیٰ پروین ، فرخندہ طلعت یکساں چھ چھ ووٹ حاصل کئے چنانچہ ایک خاتون کو قرعہ اندازی کے ذریعے لسٹ سے آئوٹ کیا جائے گا ۔

یوتھ کی ایک سیٹ پر مسلم لیگ ن کے اسد عباس جبکہ اقلیت کی دو سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے رشید مسیح ،ولیم مسیح ووٹ لے کر کونسلر منتخب ہوگئے ۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 22:07:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں