سندھی اور اردو زبان کے نامور شاعرغلام نبی گل انتقال کرگئے

جمعرات 17 نومبر 2016 22:07

سندھی اور اردو زبان کے نامور شاعرغلام نبی گل انتقال کرگئے

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سندھی اور اردو زبان کے نامور شاعر اور ادیب غلام نبی گل طویل علالت کے بعد اپنے آبائی گاؤں گٹہڑ میں انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں شاعر، ادیبوں سمیت مرحوم کے رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سندھی ادبی سنگت کے عہدیداران ڈاکٹر ذوالفقار سیال، کامریڈ کریم بلوچ، جیئل اوڈ، مختیار سموں، پنہل، نثار مغیری اور دیگر نے گہرے دکھ اور سندھی ادبی سنگت شاخ بارانی مغیری کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلام نبی گل کے انتقال سے سندھی اور اردو ادب میں ایک بڑی خلا پیدا ہوگیا ہے ان کی کمی کو مکمل کرنا انتہائی مشکل ہے۔