وڈھ میں صفائی مہم کا آغاز ، شہر بھر کی صفائی کے لئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ، چیف آفیسر وڈھ آزاد خان بنگلزئی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:07

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)وڈھ میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ، شہر بھر کی صفائی کے لئے خصوصی مہم چلایئی جارہی ہے ۔ چیف آفیسر وڈھ آزاد خان بنگلزئی نے باقاعدہ طور پر شہر میں صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی وڈھ کے عملہ نے شہر میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔اور شہرکے تمام اطراف کی صفائی کی گئی ۔ اس موقع پر چیف آفیسر وڈھ آذاد خان بنگلزئی نے کہاکہ خصوصی مہم کے تحت تحصیل وڈھ میں صفائی کی جارہی ہے تاکہ شہر کو صاف و ستہرا رکھا جاسکے ۔ صفائی مہم آئندہ چند روز تک جاری رہیگا ۔