ْڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، ملزمان ..
تازہ ترین : 1

ْڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، ملزمان فرار

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)ڈیرہ مراد جما لی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ علی نواز میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کریم بخش کو قتل کر دیا اور ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی گئی مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 20:40:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں