درس گاہوں کا فروغ، علم و دانش اور تحقیق کی سرپرستی کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی کی اساس ہے، جہاں ادارے مضبوط ہوں ، تعلیم و تحقیق کا جذبہ زندہ ہو بلندی و سرفرازی ایسے معاشرے کا مقدر ٹھہرتی ہے
ڈائریکٹر نیب سید محمد عامر شاہ کا انٹر یونیورسٹیز مضمون نویسی اور پوسٹر مقابلوں کی تقریب سے خطاب
جمعرات 17 نومبر 2016 20:26
(جاری ہے)
اگر آج ہم نے اس فصل کی صحیح خطوط پر آبیاری کی تو کل کا سورج ہماری خوشحالی کی نوید ہوگا۔پوسٹر اور مضمون نویسی کے مقابلوں میں بلوچستان یونیورسٹی ، بیوٹمز ، وویمن یونیورسٹی، الحمد اسلامک اور نمل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔
ڈائریکٹر نیب نے بد عنوانی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہر شخص کو اپنے گریبان میں دیکھنا ہوگا، کیا استاد کی ذمہ داری نہیں کہ وہ اپنے شعبے میں انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے طلبہ کی صحیح نہج پر رہنمائی کرے، اوقات کار کی پابندی اور درس و تدریس میں ، رزق حلال کو اپنا نصب العین بنائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بد عنوانی کا خاتمہ صرف قومی احتساب بیورو کی ذمہ داری نہیں یہ ہر اس شخص کی ذمہ داری ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ یہ ملک اس کا ملک ہے جسے ہمارے آبائو اجداد نے اپنے خون سے سینچا ہے۔طلبا کا آ ج اس برائی کیخلاف عہد ہمارے خوشحال کل کی ضمانت ہے۔ رجسٹرار الحمد اسلامک یونیورسٹی غلام مصطفی شاہوانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کے اختتام میں کامیاب طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.