پنجاب یونیورسٹی کیمب کے زیر اہتمام پھپھڑوں و نمونیا سے متعلق سیمینار

جمعرات 17 نومبر 2016 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی (کیمب )کے استھما جنیٹکس ریسرچ گروپ کے زیر اہتمام پاکستان چیسٹ سوسائٹی اور گلز ایسو سی ایشن کے اشتراک سے پھیپھڑوں اور نمونیہ (برونیکل ) جیسے موذی مرض بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر کیمب ڈاکٹر ندیم شیخ ، قائم مقام ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی، انچارج پیڈیاٹرک پلمونولوجی چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر اقبال بانو، ہیڈ پلمونولوجی علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، پریذیڈنٹ پاکستان چیسٹ سوسائٹی ، قائم مقام ڈائریکٹر سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکولر بائیولوجی پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین،ڈاکٹر محمد فاروق صابر اور سکالرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ندیم شیخ نے پھپھڑوں کی مہلک اور تباہ کن بیماریوں کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر اقبال بانونے پاکستان میں دمہ سے متعلق عام عوام کے خدشات پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی، ڈاکٹر محمد فاروق صابرو دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :