میونسپل کمیٹی عارفوالا کی دومخصوص نشستوں پر آزادامیدواران نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر وں کوشکست سے دوچار کردیا

جمعرات 17 نومبر 2016 20:21

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) میونسپل کمیٹی عارفوالا کی -2مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدواران نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر وں کوشکست سے دوچار کردیا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی عارفوالا کی-2 لیبر کسان مخصوص نشستوں پر ووٹنگ میں آزاد میدواران رانا مجاہد خاں15 ووٹ اور سردار وارث علی ڈوگر10 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر محمداحمد عرف غلام ربانی 8 ووٹ اور شاہد محمود صرف ایک ووٹ حاصل کرسکے ۔

(جاری ہے)

کل34 کونسلر ز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے کامیاب امیدواران کا ڈھول کی تھاپ پر رقص اورریلی بھی نکالی گئی ۔زرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے چودہ نومنتخب کونسلروں نے ایم این اے اور صوبائی وزیرزراعت کے اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواران کو کامیاب کرادیا واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صرف دوکونسلر میونسپل کمیٹی عارفوالا کے ممبر بنے تھے۔

متعلقہ عنوان :