حب ، حساس ادارے ،ایف سی نے ساکران روڈ پر حب میں چھاپہ مار کر بھاری اسلحہ ،گولیاں برآمد کر لیں

جمعرات 17 نومبر 2016 20:21

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) حب میں حساس ادارے اور ایف سی نے ساکران روڈ پر حب میں چھاپہ مار کر بھاری اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق اسلحہ دہشت گردی کی بڑی واردات کیلئے استعمال کیا جانا تھا تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا ہے۔ خالی مکان سے بڑی مقدار میں راکٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوفیں برآمد کی گئیں برآمد ہونے والے اسلحے میں آرپی جی راکٹ بھی شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :