طارق فاطمی کے داماد سید شان الحق کو گزری کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا
تازہ ترین : 1

طارق فاطمی کے داماد سید شان الحق کو گزری کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے امورخارجہ طارق فاطمی کے داماد سید شان الحق کو گزری کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا۔ قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ سلطان مسجد کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم تعلیم کے شعبہ سے وابستہ تھے انہیں بیماری کے باعث چند روز قبل مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا جہاں وہ جمعرات کی صبح دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 20:19:09

اپنی رائے کا اظہار کریں