وزیراعظم نواز شریف کی ترک سرمایہ کاروں کو پاک چین راہداری کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو اپنی خوشحالی سمجھتے ہیں ،ْدونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات مزید بڑھیں گے ،ْ ترک صدر چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقے کی ترقی کیلئے اہم منصوبہ ہے ،ْپاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں استحکام کیلئے پر امید ہیں ،ْسرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

جمعرات 17 نومبر 2016 20:19

وزیراعظم نواز شریف کی ترک سرمایہ کاروں کو پاک چین راہداری کے منصوبوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاک چین راہداری کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو اپنی خوشحالی سمجھتے ہیں ،ْدونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات مزید بڑھیں گے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان اور ترکی کی سرمایہ کاری گول میز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وزیرا عظم نواز شریف اور ترک صدر طیب اردوان بھی موجود تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اپنے بھائی طیب اردگان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کرتا ہوں، پر امید ہوں کہ اس کانفرنس سے دونوں ملک فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ،ْعالمی ادارے بھی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، ترک سرمایہ کار بہترین کاروباری ماحول سے فائدہ اٹھائیںترک صدر طیب اردوان کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ دوست رہیں گے، پاکستان اور ترکی کے درمیان معاشی تعلقات مزید بڑھیں گے ،ْچین پاکستان اقتصادی راہداری علاقے کی ترقی کے لئے اہم منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں استحکام کے لئے پر امید ہیں۔انہوںنے کہاکہ معاشی اور اقتصادی شعبوں سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیں گے، جبکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو اپنی خوشحالی سمجھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے دیرینہ تعلقات ہیں، ترکی پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔