ترک صدر کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے خطاب، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ ، دوصوبوں کے گورنرز، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،صدر آزاد کشمیر، قائمقام گورنر بلوچستان نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر سنا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور گورنرسندھ کی اجلاس میں عدم شرکت

جمعرات 17 نومبر 2016 20:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) ترک صدر رجب طیب اردگان کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے خطاب آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ، ایئر چیف، نیول چیف ، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا کے گورنر ،صدر آزاد کشمیر، قائمقام گورنر بلوچستان راحیلہ درانی نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر سنا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، وزیراعظم آزاد کشمیر ، گورنر سندھ نے اجلاس میں شرکت نہ کی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر طیب رجب اردگان نے خطاب کیا ۔ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل ، جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل راشد محمود،ایئر چیف سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان ، قائمقام گورنر بلوچستان راحیلہ درانی بھی موجود تھیں جبکہ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے بھی ترک صدر کا خطاب مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر سنا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، وزیراعظم آزاد کشمیر ، گورنر سندھ نے اجلاس میں شرکت نہ کی۔