پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب میں طیب اردوان نے ترکی میں فوجی بغاوت کچلنے ..
تازہ ترین : 1

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب میں طیب اردوان نے ترکی میں فوجی بغاوت کچلنے پر پاکستانی عوام،پارلیمنٹ اور عوام کی حمایت کا خصوصی شکریہ ادا کیا

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکی میں فوجی بغاوت کچلنے پربھرپور حمایت اور اظہار یکجہتی پر پاکستانی عوام،پارلیمنٹ اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ ترکی کی حکومت اور عوام اس موقع پر پاکستان کی حمایت کو نہیں بھلا سکتی،ناکام بغاوت کے بعد یکجہتی کی پہلی آواز پاکستان سے اٹھی،اس حوال سے پاکستانی پارلیمنٹ کی طرف منظور کی گئی قرارداد کے ایک ایک لفظ کو ترک عوام ممنونیت اور تشکر کی نظر سے دیکھتے ہیں۔(خ م+ع ع)

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 20:16:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں