ایس ای سی پی کے زیر اہتمام سرمایہ کاروں کی آگہی کے لئے کراچی میں سیمینار کا انعقاد

جمعرات 17 نومبر 2016 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سرمایہ کاروں کی آگہی کی مہم کے تحت ای وائے فورڈ رہوڈز کے زیر تربیت افراد اور ملازمین کے لئیآئی کیپ، کراچی میں سیمینار کا انعقاد کیا۔ مالیاتی مارکیٹوں کے تجربہ کار اہل کاروں کے ساتھ ساتھ طلبا نے بھی سیمینار میں شریک ہوئے۔

سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے محترمہ خالدہ حبیب، ڈائریکٹر، انویسٹر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے چیئرمین، ایس ای سی پی کے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستانی معاشرے کی معاشی سوچ میں مثالی تبدیلی لا کر اسراف کے بجائے بچت اور سرمایہ کاری کے رجحان کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی مالیاتی صلاحیتوں میں بہتری لانے اور ان کے تحفظ کے لئے ایس ای سی پی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور ایس ای سی پی کے سرمایہ کار آگہی پروگرام میں صنعتوں کی مددسے افرادمیں مالیاتی خواندگی بڑھائی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

ای ایف اے سوسائٹی سے اشرف باوا نے مالیاتی منصوبہ بندی اور اس کی قدر کے بارے میں ایک جامع پریزینٹیشن پیش کی۔مینجنگ ڈائریکٹر، این آئی ٹی شاہد غفّار نے میوچل فنڈز کی اسکیم اور سرمایہ کاروں کو درکار بنیادی معلومات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے سامعین کو میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کے طریقوں کے بارے میں بھی بتایا۔ پی ایس ایکس کے ٹی آر ای سی ہولڈر محمد سہیل نے کیپٹل مارکیٹوں کے میکرو اور مائیکرو سٹرکچر اور اس کی اہمیت پر بات کی۔

متعلقہ عنوان :