Live Updates

سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں ،ْوہ کرکٹ کوچنگ کریں ،ْسعد رفیق کا مشورہ

جلن ،حسد کے شکار مخالفین کو شکست کا سامنا ہو گا ،ْعدالت جوبھی فیصلہ کریگی قبول کرینگے ،ْ وزیر ریلوے عمران خان کے ثبوت پکوڑے بیچنے والے کاغذ ہیں ،ْپی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ،ْ عابد شیر علی پی ٹی آئی چیف کے پاس ترک صدر سے ملنے کا ٹائم نہیں ،ْ مودی سے ملنے کا وقت ہے ،ْ دانیال عزیز

جمعرات 17 نومبر 2016 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوروزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاست عمران خان کے بس کی بات نہیں ،ْوہ کرکٹ کوچنگ کریں ،ْجلن ،حسد کے شکار مخالفین کو شکست کا سامنا ہو گا ،ْعدالت جوبھی فیصلہ کریگی قبول کرینگے ۔ جمعرات کو پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آج کی عدالتی کارروائی کو خدا کی رحمت سمجھتا ہوں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعظم پاکستان کے موقف کر عدالت عظمی کے سامنے مخالفین ہی کی طرف سے بڑے موثر اندازمیںپیش کیا گیا جبکہ عدالت عظمی کی جانب سے عمران خان کو تنبیہ کی گئی کہ آپ سیاست نہ کریں وضاحت کریں کہ مقدمہ کس کا لڑ رہے ہیںاور وزیر اعظم پاکستان کے خلاف جو دستاویزات عدالت میں جمع کرائی ہیں ان کو از سر نو پڑ ھیں اور اس کے بعد اعتراضات کی بات کریں۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدالت عظمی کھلی عدالت ہے اور ہم یہاں سے کامیاب ہوں گے، جلن ،حسد کے شکار مخالفین کو شکست کا سامنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ عدالت جو فیصلہ کرے گی اس کا ا حترام کیا جائے گا۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مہمان صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا تھا اور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں 34 نشستیں ہیں اور انھوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر کے عوام کو کیا پیغام دیا ہے ۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرتے تو پاکستان کے وقاراور وحدت میں اور بھی اضافہ ہوتا، یہ ان کی قومی ذمہ داری تھی۔انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کسی پارٹی کی اجارہ داری نہیں ہوتی یہ قوم کے ووٹوں سے وجود میں آتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی عمران خان اہم ترین مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں بھی موجود نہیں تھے جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کر نا تھا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی اپنے رویے کی وضاحت پیش نہیں کی،لہذا عمران خان کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابدشیر علی نے کہا کہ عمران خان کے ثبوت پکوڑے بیچنے والے کاغذ ہیں ،ْپی ٹی آئی کے پاس کوئی ثبوت نہیں قوم کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں ،ْان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ مسلم لیگ (ن )دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف نے دوبارہ 35 پنکچر کی فلم دکھائی ہے ،ْاس وقت بھی اتنی ہی یقین دہانی سے بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالت کا وقت ضائع کررہی ہے سات ماہ سے صرف تہمتیں لگائی جارہی ہیں عمران خان نے چین کے صدر کو پاکستان آنے سے روکا ،ْان کے پاس ترک صدر سے ملنے کا ٹائم نہیں لیکن مودی سے ملنے کا وقت ہے۔دانیال عزیز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس پاناما لیکس سے متعلق کوئی ثبوت نہیں صرف عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں پی ٹی آئی والے ہم پر مسلسل کیچڑ اچھالا رہے ہیں ہمارا دامن کل بھی صاف تھاآج بھی صاف اور آنے والے دنوں میں بھی صاف ہوگا کیونکہ اب عدالت نے بھی ان کا جھوٹ پکڑ لیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات