مسلم کا نفر نس کا24نو مبر کو سیز فا ئر لا ئن عبور کر نے کا فیصلہ‘ مرزا محمد شفیق

جمعرات 17 نومبر 2016 20:06

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) مسلم کا نفر نس کے مر کز ی سینئر نا ئب صدر سا بق وزیر تعلیم بر قیات وجنگلا ت مرزا محمد شفیق جرا ل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم کا نفر نس کا24نو مبر کو سیز فا ئر لا ئن عبور کر نے کا فیصلہ مسئلہ کشمیر کو تقویت دینے کیلئے خوش آئند ہے۔ ضلع بھمبر کے لو گ اس خو نی لکیر کو عبور کر نے کیلئے بے تا ب ہیں۔

کشمیر ی اس خو نی لکیر کو کسی طو ر پر تسلیم نہیں کر تے۔ سر دار عتیق احمد خا ن کے فیصلے پر لبیک کہیں گے ۔گزشتہ روز ڈسٹر کٹ با ر ایسو سی ایشن کے صدر چو ہد ری عارف سر فراز سے ملاقا ت کی اور بار کو 24نو مبر کے پرو گرا م میں شر کت کی دعو ت دی جو کہ صدر ڈسٹر کٹ بار بھمبر نے قبو ل کر لی اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔

(جاری ہے)

اس حوا لہ سے سا بق صدر با ر سینئر قانو ن دان چو ہدری منظور حسین کے آفس میں مرزا محمد شفیق جرا ل نے بھمبر بار کے وکلا سے میٹنگ کی۔

اس موقع پر مسلم کا نفر نس کے سینئر را ہنما را جہ مظہر اقبا ل ایڈووکیٹ ،سینئر قانو ن دا ن خو اجہ محمد امین ،عنا ئت علی ایڈووکیٹ نے بھی سیز فا ئر لا ئن عبور کر نے کی حما یت کی مرزا شفیق جرا ل نے وکلا ء کیسا تھ میٹنگ کر تے ہو ئے مز ید کہا کہ بھارت مقبو ضہ کشمیر میں انسا نی حقوق کی سنگین خلا ف ورزیوں کو مر تکب ہو رہا ہے ۔ 4ما ہ سے زا ئد کا عرصہ گزر گیا کہ مقبو ضہ کشمیر میں کر فیو لگا کر مظا لم ڈھا ئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فا ئر نگ کی اس کی شدید مذمت کر تے ہیں اور پا ک فو ج کی7بہادر جو انوں کی شہادت پر خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں۔ مسلح افوا ج پا کستا ن دشمن کو نا کوں چنے چبا نے کیلئے پوری صلا حیت رکھتے ہیں ۔