چہلم حضرت امام حسین کے جلوس اور عزاداری کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس طلب

جمعرات 17 نومبر 2016 20:02

خیرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے چہلم حضرت امام حسین کے جلوس اور عزاداری کے انتظامات کے سلسلے میںاجلاس 18 نومبر2016 کو ڈی سی آفس کے دربار ہال میںدوپہر تین بجے طلب کرلیا ہے اجلاس میں پولیس، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے ادارے، صحت، میونسپل ، نساسک کے علاوہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز شرکت کریں گے ۔