چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودسے ترک چیف کی ملاقات

ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اورایئرمارشل سہیل امان بھی شریک،ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اورباہمی امورپرتبادلہ خیال،اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پراتفاق،آئی ایس پی آر۔۔ پاک فوج بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے۔جنرل ہلوسی آکار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 نومبر 2016 18:49

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودسے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی آکارنے ملاقات کی۔جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک چیف آف جنرل سٹاف نے آج جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزکادورہ کیااور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل راحیل شریف،نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ایئرمارشل سہیل امان بھی شریک تھے۔اس موقعہ پرملاقات میں اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا جبکہ خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی گئی۔ترجمان پاک فوج کاکہناہے کہ ملاقات میں اتفاق کیاگیاکہ دوطرفہ دوستی کومزیدمضبوط کیاجائے گا ۔جبکہ دونوں ممالک کی افواج میں دفاعی تعاون کے رشتے کومزیدمستحکم کیاجائے گا۔ترک چیف جنرل ہلوسی آکارنے پاکستانی افواج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں پرخراج تحسین بھی پیش کیا۔جنرل ہلوسی آکارکہا کہ پاک فوج بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے۔