چہلم کے موقع پر ہنگو ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ

جمعرات 17 نومبر 2016 20:02

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء)چہلم کے موقع پر ہنگو ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ نے بتایا کہ چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہنگو میں دفعہ 144کا نفاذکر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفعہ 144جمعہ کے روز 18نومبر سے 28نومبرتک نافذ رہے گی جس کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،لائوڈ سپیکر کا بے جا استعمال، وال چاکنگ،گاڑیوں کے کالے شیشے رکھنے،اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ اور ایک جگہ پر 5سے زائد افراد کے اکھٹے ہونے پر مکمل پابندی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قانون کی پاسداری ہر صورت میں یقینی بنائی جائے گی۔چہلم کے موقع پر شہر بھر میں سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے جبکہ دفعہ 144کے خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔