چیچہ وطنی ،میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی نی8میں سے 6نشستوں پر کامیابی ..
تازہ ترین : 1

چیچہ وطنی ،میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی نی8میں سے 6نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)چیچہ وطنی میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف نی8میں سے 6نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ۔خواتین کی نشستوں پر دو آزاد امیدوار کامیاب ہو گئیں۔جمعرات کے روز میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کی30رکنی ایوان کی 8مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی ۔جس کے نتائج کے مطابق خواتین کی پانچ مخصو ص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار وحیدہ منظور ،شاہدہ تسنیم اور اکبری خانم نے کامیابی حاصل کی ۔

دیگر دو نشستوںپر آزادامیدوار ثریا بی بی اور نگہت نظامی کامیاب قرار پائیں۔لیبر کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کے اصغرعلی رحمانی ،یوتھ پر عبدالحنان اکرم اور اقلیتی نشست پر بھی تحریک انصاف کے امیدوار بشیر مسیح مٹو کامیاب ہو گئے۔اس طرح میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے 30رکنی ایوان میں تحریک انصاف کے پاس ممبران کی تعداد 19ہو گئی ہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 20:02:27

اپنی رائے کا اظہار کریں