اسلام آباد سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، گھروں میں ملازمہ بن کر چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گینگ کے پانچ ملزمان گرفتار

جمعرات 17 نومبر 2016 20:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء)اسلام آباد سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(CIA)کی کاروائی ،گھروں میں ملازمہ بن کر چوری کی وارداتوں میں ملوث 03عورتو ں سمیت بین الصوبائی گینگ کے 05 ملزمان گرفتار،گینگ کی سرغنہ افسانہ عرف فرزانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ان ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ طلائی زیورات 19تولے،قیمتی گھڑیاں07 عدداورآرٹیفیشل جیولری برآمد کرلی ہے۔

گر وہ نے ضلع اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور،فیصل آباداورچنیوٹ میں بھی اسی طرح کی وارداتوں کے انکشاف کیا ہے ۔ مزید تفتیش جا ری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس نے ڈی ایس پی CIAبشیر احمد نون کی زیر نگرانی رانا تسنیم احمدASI معہ ہیڈ کنسٹیبلان رانا طاہر جاوید،سرگل خان،رئیس خان اورلیڈی کنسٹیبل ریحانہ کوثر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، تشکیلی ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں میں ملازمہ بن کر چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 مرد اور 03خواتین سمیت کل05 ملزمان پرمشتمل بین الصوبائی گینگ کو گرفتارکرلیا گیا نام ملزمان:۔

(جاری ہے)

1افسانہ عرف فرزانہ زوجہ عبدالرزاق قوم مسلم شیخ ساکن چک نمبر280گ ب منجکے تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد2حفیظ بی بی عرف حفیظاں زوجہ محمد شاہد قوم مسلم شیخ ساکن ٹھیٹھیاں ڈنگرو پل تحصیل چک جھمرہ ضلع فیصل آباد3حلیمہ بی بی عرف میموں زوجہ عاشق قوم مسلم شیخ ساکن چک نمبر102ج ب برج تحصیل چک جھمرہ ضلع فیصل آباد4فیصل شہزاد عرف راجو ولد محمد شہباز قوم مسلم شیخ ساکن چک نمبر102ج ب برج تحصیل چک جھمرہ ضلع فیصل آباد5علی شیر عرف چوہا ولد بشیر احمد قوم مسلم شیخ ساکن چک نمبر102ج ب برج تحصیل چک جھمرہ ضلع فیصل آباد شامل ہیں ۔

ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ طلائی زیورات19تولے، قیمتی گھڑیاں07 عدداور آرٹیفیشل جیولری برآمد کرلی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے ضلع اسلام آبادمیں متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا جن کی تفصیل ذیل ہے۔1۔ان ملزمان مندرجہ بالا نے مورخہ 16-07-16کو مسمی محمد سرور گوندل ولد چوہدری شیر محمد گوندل ساکن مکان نمبر727 گلی نمبر45سیکٹرG-14/4اسلام آباد کے گھر چوری کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر251 مورخہ 16-08-16 بجرم 381/34 ت پ تھانہ گولڑہ شریف درج رجسٹر ہوا۔

2۔انہی ملزمان نے مورخہ02-09-15کومسمی شوکت حمید خان ولد عبدالحمید خان ساکن مکان نمبر194گلی نمبر69 سیکٹرF-10/3کے گھر چوری کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر273مورخہ 06-09-15بجرم381/34ت پ تھانہ شالیمار درج رجسٹر ہوا۔3انہی ملزمان نے مورخہ15-09-15کومسمی محمد اورنگزیب خان ہوتی ولد عبدالغفور خان ہوتی ساکن مکان نمبر15گلی نمبر25سیکٹرF-8/2اسلام آبادکے گھر چوری کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر509مورخہ 19-09-15 بجرم381/34ت پ تھانہ مارگلہ درج رجسٹر ہوا۔

4۔انہی ملزمان نے مورخہ09-02-16کوڈاکٹر عرفان رشید ساکن مکان نمبر22گلی نمبر09 سیکٹرG-13/3 کے گھرچوری کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر32مورخہ 09-02-16بجرم381/34ت پ تھانہ گولڑہ درج رجسٹرہوا۔اس گینگ کی سرغنہ افسانہ عرف فرزانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ان گرفتار ملزمان کی ضلع اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور،فیصل آباداورچنیوٹ میں بھی اسی طرح کی وارداتوں کے انکشافات کی بابت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔