خواتین کے خلاف جرائم کے خاتمے کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایس ایم یو کے وفد کی ویاناآمد

پاکستان کی سفیر عائشہ ریاض نے وفد کو آسٹریا میں خواتین کے حقوق کے لئے قو انین کے متعلق آگاہ کیا خواتین کے تحفظ کے لئے آسٹریا کے 6 ادارے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کرکام کرینگے ‘سلمان صوفی

جمعرات 17 نومبر 2016 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لااینڈآرڈر کا وفد خواتین کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے دوروزہ دورے پر سینئر ممبرسلمان صوفی کی قیادت میں آسٹریا پہنچ گیا۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویاناپہنچنے پر پاکستان کی سفیر عائشہ ریاض نے ایس ایم یو کے وفد کا خیرمقدم کیا۔

سلمان صوفی نے پاکستان کی سفیر عائشہ ریاض کو خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کے اختراعی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ پاکستانی سفیر نے وفد کو آسٹریا میں خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایس ایم یو کے وفد نے آسٹریا میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ویمن اگینسٹ وائلنس یورپ ‘ آسٹریا سمیت پورے خطے میں خواتین کے شیلٹر ہومز‘ خواتین کے لئے ایڈوائزری آفیسرز اور تشدد کا شکار خواتین کو سہولتیں فراہم کرنے میں معروف ہے۔ جبکہ ویانا انفارمیشن سینٹر کے حکام نے بریفنگ میں خواتین پر تشدد کے خلاف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ آسٹرین ویمن ہائوسز کی خودمختار ایسوسی ایشن کے حکام نے پاکستانی وفد کو اپنے ادارے کے طریق کار سے آگاہ کیا۔

ایس ایم یو کے وفد کو تشدد کا شکار خواتین کے لئے مخصوص ویمن ہیلپ لائن کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ ویانا میں گھریلو تشدد کے خلاف سرگرم عمل ڈی آئی سی سینٹر کے دورے کے دوران پاکستانی وفد کو گھریلو تشدد کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے اور متاثرہ خواتین کی معاونت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے وفد نے جنسی تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کے لئے ایسوسی ایشن ایمرجنسی کالز مراکز کا بھی دورہ کیا۔

ایس ایم یو کے سینئر ممبر سلمان صوفی نے آسٹرین تنظیموں کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لئے ویمن پروٹیکشن بل پر عملدرآمد کے لئے کوشاں ہے جبکہ تشدد سے متاثرہ خواتین کے تحفظ کے لئے وی اے ڈبلیو سی کے بارے میں بھی تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ اس موقع پر 6آسٹریلین تنظیموں کے حکام نے وی اے ڈبلیو سی ماڈل میں دلچسپی کا اظہار کیا اور آسے آسٹریا میں نافذ کرنے اور ملک بھر میںمراکز قائم کرنے کے لئے حکومت پنجاب کے پراجیکٹ سے مستفیدہونے کا فیصلہ کیا۔ آسٹرین تنظیموںنے حکومت پنجاب کے اختراعی اقدامات کو سراہتے ہوئے خواتین کے تحفظ اور حقوق کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :