پشاور، پولیس سماج دشمن عناصر کیخلاف متحرک،قحبہ خانے پر چھاپے، مبینہ فحاشی میں ..

پشاور، پولیس سماج دشمن عناصر کیخلاف متحرک،قحبہ خانے پر چھاپے، مبینہ فحاشی میں ملوث مرد و خواتین دھر لئے

دوکاندار سے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہونے والا موٹر سائیکل سوار ناکہ بندی کے دوران گرفتار

․ پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی ہدایت پر پشاور پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف متحرک ہو گئی۔ مختلف کاروائیوں میں منشیات سمگلر، ڈکیت، رہزن و چوراور قحبہ خانہ پر چھاپے کے دوران فحاشی میں مصروف مرد و خواتین دھر لئے گئے اور ان کے قبضے سے منشیات، موٹر سائیکل، مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی کینٹ عمران ملک کی زیر قیادت ڈی ایس پی سیف اللہ خان،ایس ایچ او تھانہ محمد آصف خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے گل آباد پل کی ناکہ بندی کے دوران ملزم حنیف شاہ ولد محمود ساکنہ کاکشال کو موٹر سائیکل نمبری 3616 سمیت گرفتار کرکے تلاشی لینے پر سیٹ کے نیچے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ پہاڑی پورہ پولیس کو مدعی ارباب عبدالوحید ولد غلام سرور نے رپورٹ کی کہ ملزم ریاض نے ان دوکان سے اسلحہ کی نوک پر 30700 روپے چھین کر فرار ہوگیا ایس پی سٹی گل نواز جدون کی نگرانی میں ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ عبداللہ جلال خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم ریاض کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ 30700 روپے برآمد کئے گئے۔ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران ایس ایچ او عبداللہ جلال خان نے گل آباد چوک میں مکان پر چھاپہ مارا۔ فحاشی میں مصروف مرد و خواتین کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 بوتل شراب،ایک پستول بمعہ 5 عدد کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 19:52:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں