صفائی کیلئے دستیاب مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کارلایا جائے ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ ..
تازہ ترین : 1

صفائی کیلئے دستیاب مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کارلایا جائے ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی بروقت منتقلی کیلئے چاروں زونوں کے افسران تمام تر دستیاب مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ اور نگی اور سائٹ زون میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چاروں زونوں کی تمام یونین کونسلوں سے کچرے کی منتقلی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اہم شاہراہوں ،سڑکوں اور گرین بیلٹس پر موجود کچرے وملبے کو فوری ٹھکانے لگایا جائے چاروں زون آفس میں موجود مشینری اور کچرہ گاڑیوں اور عملے کو پوری طرح متحرک رکھا جائے صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گذ براداشت نہیں کی جائے گی کسی بھی یونین کونسل میں کچرے کی موجودگی پر متعلقہ انسپکٹر اور عملے کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائے جائے گی جبکہ موقع پر موجود علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھر پور اقدامات کیئے جارہے ہیں فنڈز کی کمی کے باوجود کو شش کی جارہی ہے کہ تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آسکے اس کے باوجود بھی اگر آپ لوگ یہ سمجھتے ہیں کسی علاقہ میں صفائی ستھرائی کی ضرورت باقی ہے تو آپ اس کی نشاندہی کریں علاقہ معززین نے ایڈمنسٹریٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس طرح ہر علاقہ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے خود موجود ہوتے ہیں اس طرح بلدیہ غربی کے افسران و عملہ بھی پوری دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 19:52:06

اپنی رائے کا اظہار کریں