ہائیکورٹ کا کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ کو آئندہ ..
تازہ ترین : 1

ہائیکورٹ کا کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے کیس کی سماعت کی ۔ پنجاب حکومت کی درخواست میں ملزم عدنان ثناء اللہ کی سیشن عدالت سے ضمانت کو چیلنج کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن ماتحت عدالت نے ٹھوس شواہد ہونے کے باوجود ضمانت منظور کی۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدنان ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کا حکم دیا جائے۔ ملزم یقین دہانی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہواجس پر فاضل عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ ملزم عدنان ثناء اللہ پر تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ساتھیوں سمیت کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 19:47:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں