ہائیکورٹ نے آصف زرداری کیخلاف غداری کے مقد مے کے اندراج کی درخواست بحال کر دی، وکلاء دلائل کیلئے طلب

جمعرات 17 نومبر 2016 19:47

ہائیکورٹ نے آصف زرداری کیخلاف غداری کے مقد مے کے اندراج کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست بحال کرتے ہوئے وکلاء کو 25نومبر کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے سردار آفتاب ورک کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آصف علی زرداری نے کراچی میں 6جون 2015ء کو پاک فوج کے خلاف تقریر کی جو کہ غداری کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کا حکم دیا جائے اور تمام مراعات واپس لینے ،تقریر کے دوران موجود پیپلز پارٹی کے تمام رہنماؤں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا جائے۔درخواست گزار نے بتایا کہ درخواست گزار نجی مصروفیات کی وجہ سے کیس کی پیروی کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جس پر عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی تھی لہٰذا خارج کردہ درخواست دوبارہ بحال کی جائے۔ فاضل عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست بحال کر دی اور وکلا ء کو 25نومبر کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :