بھارت میں کرنسی بحران،مودی سرکار کا کسانوں کیلئے معمولی چھوٹ کا اعلان

کسان اپنی فصلوں پر لیے جانے والے قرضے کے بدلے ایک ہفتے کے دوران25000 روپے تک بینکوں سے تبدیل کروا سکتے ہیں، فصلوں کی انشورنس کا پریمیم ادا کرنیکیلئے کسانوں کی دی گئی مدت بھی بڑھا کر 15 جنوری تک کر دی گئی

جمعرات 17 نومبر 2016 19:47

بھارت میں کرنسی بحران،مودی سرکار کا کسانوں کیلئے معمولی چھوٹ کا اعلان
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) بھارتی حکومت نی500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کے معاملے میں ملکی کسانوں کے لیے صورت حال کچھ آسان بنا نے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت مالیات کے ایک اہلکارکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنی فصلوں پر لیے جانے والے قرضے کے بدلے ایک ہفتے کے دوران25000 روپے تک بینکوں سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ فصلوں کی انشورنس کا پریمیم ادا کرنے کے لیے کسانوں کی دی گئی مدت بھی بڑھا کر 15 جنوری تک کر دی گئی ہے۔ بھارت میں تقریباً 260 ملین کسانوں کے کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں اور یہ بھارتی باشندے مقامی تاجروں سے نقد ادائیگیوں کی صورت میں اور اکثر بغیر کسی رسید کے لین دین کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :