جرمنی نے 12ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کی تیاری شروع کردی

جمعرات 17 نومبر 2016 19:47

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) جرمنی نے 12ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کی تیاری شروع کردی ۔جرمن میڈیا کے مطابق جرمن حکومت افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو ملک بدر کرنا چاہتی ہے۔ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق برلن حکومت کی اس فہرست میں ساڑھے بارہ ہزار افغان شہریوں کے نام ہیں۔

(جاری ہے)

برلن میں حکام کا موقف ہے کہ افغانستان کا زیادہ تر علاقہ اب محفوظ ہے۔ تاہم سیاسی پناہ کے متلاشی افغان شہریوں کی ملک بدری جرمنی میں ایک متنازعہ معاملہ بن چکی ہے، کیونکہ ہندو کش کی اس ریاست میں طالبان کے خونریز حملوں کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال گزشتہ ہفتے مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر کیا جانے والا حملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :