مخصوص نشستوں کے انتخابات ، کمالیہ کے بازاروں اور مارکیٹوں میں ویرانی کا راج
تازہ ترین : 1

مخصوص نشستوں کے انتخابات ، کمالیہ کے بازاروں اور مارکیٹوں میں ویرانی کا راج

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) مخصوص نشستوں کے انتخابات کے موقع پر کمالیہ کے بازاروں اور مارکیٹوں میں ویرانی کا راج ۔ شہریوں کی کثیر تعداد میونسپل کمیٹی کمالیہ میں واقع انتخابی کیمپس کو دیکھنے کیلئے آتی رہی ۔ پرامن ماحول میں ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔ ایم پی اے نازیہ راحیل اپنے حمایت یافتہ امیدواران کے کیمپ میں تمام وقت موجود رہیں۔

اس دوران دونوں گروپوں کے کونسلرز و کارکنان ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے۔ اور خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے کیمپوں میں بھی آتے جاتے رہے۔ دونوں گروپ اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کرتے رہے۔ کیمپوں میں عام شہریوں سمیت سپورٹران کی بھی کثیر تعداد موجود رہی۔ بازاروں اور دکانوں پر گاہکوں کی تعداد سارا دن نہ ہونے کے برابر رہی۔ سارادن مخصوص نشستوں کے نتائج ہی موضوع گفتگو بنے رہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 19:43:30

اپنی رائے کا اظہار کریں