Live Updates

عمران خان کی جا نب سے با ئیکاٹ کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے،عبد الکریم انصاری

جمعرات 17 نومبر 2016 19:39

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی کمالیہ کے جنرل سیکرٹری عبد الکریم انصاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جا نب سے با ئیکاٹ کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے۔، گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران عمران خان نے جتنے بھی فیصلے کیے اس سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوا زشریف کسی چور دروازے سے یا کسی امپا ئر کی اُنگلی کے اشارے سے وزیر اعظم منتخب نہیں ہو ئے بلکہ اس ملک کے بیس کروڑ عوام نے اُنکی بے لوث قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے انہیں تین بار بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب کیا اور انشاء اللہ 2018؁ء کے انتخاب میں بھی وزیر اعظم منتخب کریں گے عمران خان ایک جا نب کہہ رہے ہیں کہ انہیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے دوسری جا نب سپریم کوٹ کے فیصلے سے پہلے ہی فیصلہ صادر کرتے ہوئے وزیراعظم کو ہد ف تنقید بنا رہے ہیں سپریم کورٹ نے اُن کی جا نب سے پیش کی جا نے والی دستاویزات کا جو حشر کیا ہے اس سے انہیں اپنا اور اپنے مشیروں کی ذہانیت کااندازہ ہو جا نا چا ہیے عمران خان کے غلط انداز ِ سیاست سے وہ ہرآنے والے دن تنزلی کا شکار رہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :