ترک صدر کا مشترکہ سیشن سے خطاب، اسلام آباد بالخصوص ریڈزون میں سیکورٹی کے سخت انتظامات رہے

جمعرات 17 نومبر 2016 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) ترک صدر طیب اردگان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں آمد پر اسلام آباد بالخصوص ریڈزون میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،اسلام آباد پولیس ، ایلیٹ فورسز کے نوجوان الرٹ رہے ،مختلف مقامات پر پولیس ناکوں پر چیکنگ اور سیکورٹی سخت ہونے کی وجہ سے معمول کی ٹریفک عام شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آیا ۔

(جاری ہے)

چئیرمین سی ڈی اے ، مسلم لیگ ن کی مقامی رہنمائوں کے علاوہ جڑواں شہروں کی مختلف سیاسی ، سماجی شخصیات اور کاروباری لوگوں نے بھی پارلیمنٹ کے جائنٹ سیشن سننے کے لیے باقاعدہ انٹری پاس حاصل کر رکھے تھے ۔(ع۔چ)