خیبرپختونخوا جونیئر بوائز اینڈ گرلز سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل
تازہ ترین : 1
خیبرپختونخوا جونیئر بوائز اینڈ گرلز سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں ..

خیبرپختونخوا جونیئر بوائز اینڈ گرلز سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)خیبرپختونخوا جونیئر بوائز اینڈ گرلز سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ، گرلز انڈر15 میں لائبہ اعجاز اور نمرا عقیل جبکہ بوائز انڈر11 میں حمزا نیاز اور عباس نواز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔گرلز انڈر15 کے پہلے سیمی فائنل میں لائبہ اعجاز نے مائرہ خان کو تین صفر سے شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کردیا۔

سکور گیارہ چار، گیارہ چھ اور گیارہ نو ، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نمرا عقیل نے حراء کو تین صفر سے شکست دی سکور گیارہ چھ ، بارہ دس اور گیارہ نو ، اسی طرح انڈر11 بوائز کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میں حمزا نیازنے شیراز اکبر کو تین صفر سے شکست دی گیارہ سات، تیرا گیارہ اور گیارہ آٹھ، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عباس نواز نے یاسین خٹک کو تین صفر سے شکست دی، سکور گیارہ نو ، بارہ دس اور گیارہ آٹھ، فائنل آج کھیلے جائینگے ۔ گرلز انڈر15 میں سولہ کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ بوائز انڈر11 میں 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 19:32:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں